روشن ملک کی فلم ”نو ٹینشن“کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی
لاہور( فلم رپورٹر)ڈائریکٹر روشن ملک کی فلم ”نو ٹینشن“کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز انجام پائی جس میں پروڈیوسر ریاض گجر ،تقسیم کار گام،قیصر ثناءاللہ ،صفدر خان،جونی ملک سمیت شوبز سے وابستہ معروف لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر و تقسیم کارگام نے بتایا کہ میرے ادارے نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری فلمیں ریلیز کی ہیں۔”نو ٹینشن“ایک زبردست مزاحیہ فلم ہے جس میں تمام فنکاروں نے اپنا اپنا کردار انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔