ڈرامہ سیریل”تمنّا“نجی چینل پر 24اپریل سے آن ائیر ہوگی

ڈرامہ سیریل”تمنّا“نجی چینل پر 24اپریل سے آن ائیر ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)محسن طلعت کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”تمنّا“نجی چینل پر 24اپریل سے آن ائیر ہوگی۔اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں کامران جیلانی،بدر خلیل ،سارا عمیر ،منور سعید،مائرہ خان،انیتا کینفر ،نواب عالم،حنیف بچن،کاشف جاوید،فرحانہ مقصود اور اظفر رحمان شامل ہیں ہیں۔”تمنّا“کی زیادہ تر ریکارڈنگ جاپان میں ہوئی ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسرز ڈاکٹر علی کاظمی،محسن طلعت اور رائٹر سیما غزل ہیں۔اس درامے کے دائریکٹر آف فوٹو گرافی مقیم احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران کلیم ملک ہیں۔اس سیریل میں پروڈیوسر داکٹر علی کاظمی نے بھی ایک اہم کردارادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -