”چنائے ایکپریس“اور”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین‘ کی ریلیز نے شاہ رخ کی نیندیں اڑا دیں

”چنائے ایکپریس“اور”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین‘ کی ریلیز نے شاہ رخ کی ...

  

ممبئی(نیٹ نیوز) شاہ رخ خان کی نئی فلم”چنائے ایکپریس“اور اداکار اکشے کمار کی فلم”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین“ایک ساتھ ریلیز کئے جانے کی اطلاعات نے شاہ رخ خان کی نیندیں اڑا دیں۔ شاہ رخ نے چنائی ایکسپریس کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اکشے کمار کی فلم کی ریلیز سے پہلے اس کی عکسبندی اور دوسر کام ختم کرانے کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے مہارشٹرا کے شہر وائی میں اپنا دفتر عارضی طور پر منتقل کرالیا ہے تاکہ فلم کی شوٹنگ میں کوئی تعطل نہ آئے۔چنائے ایکپریس میں شاہ رخ کے مدمقابل ایک بار پھر دیپکا پڈوکون ہے اور امکان ہے کہ یہ فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -