کھاد بنانے والی امریکی فیکٹری میں دھماکہ،75افراد جاں بحق،200زخمی

کھاد بنانے والی امریکی فیکٹری میں دھماکہ،75افراد جاں بحق،200زخمی
کھاد بنانے والی امریکی فیکٹری میں دھماکہ،75افراد جاں بحق،200زخمی

  

ویکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے اورآتشزدگی کے باعث 75 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر واکو میں واقع کھاد بنانےوالی فیکٹری میں اچانک زور دھماکا ہوا جس سے پورا شہر لرز اٹھا، دھماکے کے فوری بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔دھماکے سے 75 افراد کے ہلاک جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جبکہ 100 سے زائد عمارتیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔ ڈیلس اور ٹیکساس کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور فیکٹری سے پیدا ہونے والی تابکاری سے بچاو¿ کے لئے ملحقہ آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -