نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں:راجہ ریاض

نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں:راجہ ریاض
نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں:راجہ ریاض

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں، ان ہی تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہو گی۔ کسی بھی ریاست میں آئین ہی سب سے مقدم ہوتا ہے جس سے رو گردانی یا خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا، سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دورمیں دو بار آئین کو توڑا اس لئے ان کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کو فروغ دیا اور ملک میں پہلی بار صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا، اس لئے انہیں امید ہے کہ عوام 11 مئی کو پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے طالبان سے پنجاب میں دہشت گردی نہ کرنے کی اپیل کی تھی ، اس کے علاوہ نواز شریف کے بھی طالبان سے رابطے ہیں، ان ہی تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں دہشت گرد حملے نہیں ہوں گے۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -