سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار

سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار
 سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔ان کے وکیل قمر افضل نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے انہوں نے لینے سے انکار کردیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست دائر کرنے کا وقت گزر چکا ہے اس لئے وہ یہ درخواست نہیں لیں گے ، درخواست کو کل عدالتی اوقات کار میں لایا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق صدر کو پولیس حراست میں نہ لینے کا حکم دے رکھا ہے

مزید :

لاہور -اہم خبریں -