ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد یاسین فاروق مشرف کو گرفتار کرنے کیلئے چک شہزاد پہنچ گئے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد یاسین فاروق مشرف کو گرفتار کرنے کیلئے چک شہزاد ...
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد یاسین فاروق مشرف کو گرفتار کرنے کیلئے چک شہزاد پہنچ گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف نے قتل از گرفتاری ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔ ادھر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد یاسین فاروق مشرف کو گرفتار کرنے کیلئے چک شہزاد پہنچ گئے۔دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹھوس جواز کے بغیر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کی لہذا مجھے ضمانت دی جائے۔رجسٹرار سپریم کورٹ سابق صدر مشرف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی. رجسٹرار کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقل نہیںہے. قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں ضمانت خارج کرکے سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم دیاجس کے بعد پرویز مشرف عدالت سے رینجرز کی سیکیورٹی میں فرار ہوکر اپنے چک شہزاد میں اپنے گھر پرپہنچ گئے جہاں سیکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -