پرویز مشرف اب سگار پی رہے ہیں:ا قصوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پُر سکون ہیں اور اندر سیگار پی رہے ہیںاور بڑی اعتماد سے باتیں کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ریاست نے دی تھی اور اُسی سیکیورٹی کے ساتھ ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر آئیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے تمام مقاصد پورے کریں گے،قانونی مشاورت جاری ہیں ایک گھنٹہ کے بعد ملاقات ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عوسام کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ان کی خاطر ہی پاکستان آئے تھے۔