عمران خان کی رہائش گاہ پر 16 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے

عمران خان کی رہائش گاہ پر 16 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے
عمران خان کی رہائش گاہ پر 16 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے

  

اسلام آباد (آن لائن) نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کی ہدایت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ آئی جی پولیس بنی امین خان، ڈی ایس پی خورشید خان اور ایس ایچ او فیاض رانجھا نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ پر 6 کے بجائے 16 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے عمران خان کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو 100 شرپسندوں نے عمران خان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

مزید :

قومی -