آصف زرداری سیاست کی یونیورسٹی ہیں:وسان

آصف زرداری سیاست کی یونیورسٹی ہیں:وسان

  

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ منظور احمد وسان نے کہاہے کہ صدرآصف زرداری سیاست کی یونیورسٹی ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، اس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک کی بقا اور جمہوریت کےلئے کبھی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جو جماعتیں پیپلز پارٹی کی اتحادی تھیں آج وہی ہمارے خلاف میدان میں اتر آئی ہیں لیکن مخالفین جتنی کوشش کرلیں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،ملک میں جمہوریت کا جو پودا آج تناور درخت بن رہا ہے اس کا سہرا صدر آصف زرداری کو جاتا ہے۔

مزید :

خیرپور -