ڈرتے نہیں ،پرویز مشرف حملے کے خوف سے ’بھاگ ‘گئے:ڈاکٹر امجد

ڈرتے نہیں ،پرویز مشرف حملے کے خوف سے ’بھاگ ‘گئے:ڈاکٹر امجد
ڈرتے نہیں ،پرویز مشرف حملے کے خوف سے ’بھاگ ‘گئے:ڈاکٹر امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف فرار نہیں ہوئے ہیں بلکہ وہ اپنے گھر پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی میںبیٹھے ہوئے ہیں۔یہ تاثر نہ دیا جائے کہ وہ فرار ہو گئے ،ڈر گئے یا گرفتار ی دینے میں مزاحمت کی ۔پرویز مشرف نے ججوں کی برطرفی کا کوئی حکم نہیں دیا اور ہمارے وکلاءنے ثابت کیا کہ پرویز مشرف پر ججوں کی نظر بندی کا الزام غلط ہے ۔ڈاکٹر امجد نے کہا کہ سماعت کے دوران راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے وکلاءآئے ہوئے تھے جو کہ بہت غصے میں تھے ،اگر پرویز مشرف وہا ں سے نہ نکلتے تو وہ حملہ کر سکتے تھے ۔یہ وکلاءسپریم کورٹ کا ٹرپل ون برگیڈ ہے ،جب بھی سپریم کورٹ کو مسئلہ ہوتا ہے تو وہ اسی ٹرپل ون بر گیڈ کو استعمال کرتے ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ وکیلوں سے مشاورت کر لی گئی ہے اور سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔جب عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تب تک لاہور ہائی کورٹ کے جج نے حکم جاری نہیں کیا تھا ،پرویز مشرف کے وکیل نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی پیش نظر پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی درخواست کے ساتھ لگا کر لائیں لیکن فیصلے کی کاپی لینے سے قبل ہی ہائی کورٹ کا وقت ختم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن پورے پاکستان میں سراپا احتجاج ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ام،ید ہے کہ سپریم کورٹ ضمانت منظور کر لے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -