کراچی میں نجی دفتر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی میں نجی دفتر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی میں نجی دفتر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں انتخابات سے قبل دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنا دی گئی۔سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے نیو چالی میں نجی دفتر پر چھا پا مار کر کلاشنکوف اور ری پیٹر سمیت بڑی تعداد میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ کراچی کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسلحہ ممکنہ طور پر انتخابات کے دوران دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دفتر سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 4 کلاشنکوف، 3 ری پیٹر، جی تھری رائفل، پشپا ، اوزی گنیں اور جدید ہتھیاروں سمیت سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید :

کراچی -