امیدواروں کی ناقص سیکیورٹی ک پر زرداری کا اظہارِ تشویش ، الیکشن کمیشن سے رابطہ

امیدواروں کی ناقص سیکیورٹی ک پر زرداری کا اظہارِ تشویش ، الیکشن کمیشن سے ...
امیدواروں کی ناقص سیکیورٹی ک پر زرداری کا اظہارِ تشویش ، الیکشن کمیشن سے رابطہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صدر کا کہنا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم سیکیورٹی کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے خود رابطہ رکھیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے مطابق آصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملے پر وہ صوبائی حکومتوں سے خود رابطہ رکھیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات میں سیکیورٹی پلان سے متعلق صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ اور دفاع کا اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں فوج کی تعیناتی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق آرڈی نینس دو روز میں تیار کر لیا جائے گا جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کل سے شروع ہوگی اور 30 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -