سابق فوجی صدرکا گھر جیل بن گیا ،ٹیلی فون بھی بند ،میں نے ’بڑا ‘کا م کیا تھا :پرویز مشرف

سابق فوجی صدرکا گھر جیل بن گیا ،ٹیلی فون بھی بند ،میں نے ’بڑا ‘کا م کیا تھا ...
سابق فوجی صدرکا گھر جیل بن گیا ،ٹیلی فون بھی بند ،میں نے ’بڑا ‘کا م کیا تھا :پرویز مشرف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ججوں کو قید کرنے والے سابق فوجی صدر پرویز مشرف بھی قید ہو گئے ہیں ۔عدالت سے ضمانت منسوخ ہو نے پر فرار ہو کر گھر پہنچنے والے سابق صدر کو گھر میں ہی قید کر لیا گیا ہے اور مواصلاتی رابطہ بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق فوجی صدر پرویزمشرف کو کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیاگیا ہے ۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چک شہزاد میں پرویز اشرف کی قیام گاہ کو سب جیل قرار دے دیا جائے جس کے بعد حکومت نے سابق آمر صدر کے گھر کو سب جیل قرار دیا ۔دنیا نیوز کے مطابق کل سینیٹ کے اجلاس میںجب وزیر داخلہ سے اس بارے میں پوچھا جائے گا تو اُن کے پاس یہ جواب ہو گا کہ پرویز مشرف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ یادرہے کہ پرویز مشرف نے اپنے دور میں ججو ں کوقید کر کے ان کا گھر سے باہر ہر قسم کارابطہ منقطع کر دیا تھا۔اسی کیس میں ضمانت منسوخ ہو نے پرسابق آمر کو بھی اب قید کرلیا گیا ہے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پہلے ویڈیو پیغام میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے سے کیوں رکا جا رہا ہے اور پاکستان کو ترقی دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ڈان نیوز کو موصول ہونے والے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ، ”مجھے پاکستان میں سیاست کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ کیا اس لئے کہ میں نے پاکستان کو ترقی دی، اس کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا، پاکستانی عوام کو خوشحالی دی، عوام کو حقوق دیئے، بے شمار سڑکیں بنوائیں، ڈیم تعمیر کروائے، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا، پاکستان کے دفاع میں اضافہ کیا اور مضبوط کیا، زرعی اور صنعتی انقلاب لایا اور پاکستان کی معیشت کو دنیا کے اولین 11 ملکوں میں کھڑا کیا، بے شمار یونیورسٹیز اور کالجز بنوائے، پاکستانی عوام بالخصوص عورتوں اور اقلیتوں کو حقوق دلوائے، آئی ایم ایف کا کشکول توڑا اور ہمیشہ کہا سب سے پہلے پاکستان۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -