بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آرڈننس تیار

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آرڈننس تیار
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آرڈننس تیار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آرڈیننس دو روز میں وزارت قانون کو بجھوا دیا جائے گا۔ 25 اپریل کو صوبائی حکومتوں اور وزارت دفاع کے اجلاس میں انتخابات میں فوج کی تعیناتی اور سیکیورٹی پلان کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی اخراجات کی کوئی حد نہیں ہے۔ 18 کروڑ بیلٹ پیپر کی چھپائی کل سے شروع ہو جائے گی جبکہ آئند عام انتخابات میں 63 فیصد ٹرن آوٹ کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور سیاسی رہنماوں کی سیکیورٹی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سیکیورٹی کے معاملات میں اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کریں۔

مزید :

قومی -