وینا ملک بے حیائی کا ایک اور ریکارڈ بنانے کیلئے تیار
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھارت مین اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کیمرے کے سامنے ایک منٹ میں دس بار کپڑے بدلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وینا ملک اپنی فلم ”دی سٹی دیٹ نیور سلیپس“ کی پروموشن اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ایک منٹ میں 10 بار کپڑے اتاریں گی اور پہنیں گی۔ ان کی’ پریکٹس‘ سے امید کی جاسکتی ہے کہ یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ ایک منٹ سے پہلے ہی توڑ دیں۔اس سے قبل بھی وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے عمران ہاشمی کا ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ بوسے لینے کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرچکی ہیں لیکن اس بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے اور فلم کی پروموشن کے لئے وینا ملک حاضرین کے سامنے 10 بار اپنے کپڑے اتاریں گی اور پہنیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وینا اس کے بعد اخلاق کی حدوں سے گر کر اور کون کون سا نیا کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتی ہیں۔