کارکنان کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کل یوم سوگ منائے گی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنان کے قتل عام کے خلاف کل جمعہ کو پرامن یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یوم سوگ کے موقع پر کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماءڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے سازشیں بند ہونی چاہئیں، کراچی میں استحکام ہو گا تو ملک میں استحکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی عوام کی فتح کا دن ہو گا، عوام ایم کیو ایم کو جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ووٹ دیں۔