جیپ دریائے نیلم میں جاگری،سرکاری افسر نوجوان بیٹے سمیت جاں بحق ،اہلیہ اور دیگر چاربچے لاپتہ

18 اپریل 2016 (12:17)

آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک )جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے سرکاری افسر اپنے نوجوان بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دیگر چاربچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا کے افسر مال عبدالغنی والدہ کے جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ دوواریاں کے مقام پر اندھا موڑ کاٹتے ہوئے افسر مال کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مقامی افراد اور انتظامیہ کو حادثے سے چند گز دور افسر مال اور ان کے جوان سال بیٹے کی لاش مل گئی۔ لاپتہ خاندان کے دیگر افراد میں مرحوم سرکاری افسر کی اہلیہ اور دیگر بچے بھی شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں دیگر پانچ افراد کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دریائے نیلم میں پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث لاشیں بہہ جانے کا قوی امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزیدخبریں