چھٹیاں منانے کیلئے دنیا کی سب سے سستی جگہ کونسی ہے؟ جواب انتہائی حیران کن، وہ انتہائی خوبصورت جگہ جہاں آپ انتہائی سستے میں پرتعیش چھٹیاں گزار سکتے ہیں

چھٹیاں منانے کیلئے دنیا کی سب سے سستی جگہ کونسی ہے؟ جواب انتہائی حیران کن، وہ ...
چھٹیاں منانے کیلئے دنیا کی سب سے سستی جگہ کونسی ہے؟ جواب انتہائی حیران کن، وہ انتہائی خوبصورت جگہ جہاں آپ انتہائی سستے میں پرتعیش چھٹیاں گزار سکتے ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سیاحت کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تو اب آپ اپنا یہ شوق انتہائی سستے داموں پورا کر سکتے ہیں، کیونکہ ایئرپورٹ ٹرانسفر ویب سائٹ ہوپا (Hoppa) نے دنیا بھر کے سیاحتی مقامات پر آنے والے اخراجات کا تجزیہ کرکے سب سے سستی جگہ بتا دی ہے، اور یہ جگہ بلغاریہ کا دارالحکومت صوفیہ ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ہوپا کے ماہرین نے دنیا بھر کے 84ممالک کے سیاحتی مقامات پر ہوٹل، ٹیکسی اور کھانے وغیرہ کے اخراجات کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ ان 84ممالک میں صوفیہ سب سے سستی جگہ ہے۔

’اگر کسی لڑکی کو پہلی مرتبہ ٹیکسٹ میسج بھیج رہے ہوں تو اپنے پیغام میں کبھی بھی یہ ایک چیز نہ لکھیں‘ جدید تحقیق میں ماہرین نے مَردوں کو سب سے بڑا راز بتادیا

ماہرین کے مطابق صوفیہ میں دو لوگوں کے لیے ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ 46.68ڈالر(تقریباً 4ہزار 850روپے)، دولوگوں کے ایک دن کے کھانے کی قیمت17.42ڈالر(تقریباً1800روپے) اور تین کلومیٹر سفر کے لیے ٹیکسی کا کرایہ صرف 2.05ڈالر(تقریباً 215روپے) ہے۔چنانچہ صوفیہ دنیا کا سب سے سستا شہر ہے جہاں دو افراد صرف 10ہزار روپے میں ایک دن گزار سکتے ہیں۔خوبصورت ساحل سمندر اور دیگر متعدد سیاحتی مقامات ہونے کے باعث صوفیہ سیاحت کے لیے انتہائی پرکشش مقام بھی ہے۔ماہرین کی تحقیق میں دوسرے نمبر پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ، تیسرے نمبر پر کولمبیا کے شہر کارٹاجینا، چوتھے نمبر پر رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ اور پانچویں نمبر پر ترکی کے شہر انتالیہ کوسیاحتی اعتبار سے دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -