دبئی میں پاکستانی نوجوان انتہائی شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کو شرمندہ کردیا، کسی خاتون کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ۔۔۔

دبئی میں پاکستانی نوجوان انتہائی شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ...
دبئی میں پاکستانی نوجوان انتہائی شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کو شرمندہ کردیا، کسی خاتون کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک نوجوان پاکستانی محنت کش نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک انتہائی گھناﺅنا جرم کر ڈالا، جس کی پاداش میں اب اسے قید کی سزاسنا دی گئی ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطاب 23 سالہ پاکستانی نوجوان کے خلاف ہنگری کی ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی کہ اس نے گھر میں کام کے دوران آٹھ سالہ بچی کے بیڈروم میں جاکر اس کے ساتھ قابل اعتراض حرکت کی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میں نے اپنا فرنیچر نئے گھر میں منتقل کروانے کیلئے ایک کمپنی سے کچھ محنت کشوں کو بلوایا تھا۔ ان میں سے ایک نوجوان میری کمسن بیٹی کے بیڈروم میں داخل ہوا اور اسے اپنی شیطانی حرکت کا نشانہ بنایا۔ بچی روتی ہوئی باہر بھاگی اور مجھے بتایا کہ ایک محنت کش نے اس کے ساتھ بیہودہ حرکت کی تھی۔“

سعودی عرب میں کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کے لئے ایسا شاندار کام کردیا کہ آج تک تاریخ میں کسی کفیل نے نہ کیا ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی
خاتون نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے پاکستانی نوجوان کو گرفتا رکرلیا۔ ملزم نے پہلے اپنے جرم کا اعتراف کیا لیکن بعد میں بیان بدل لیا اور الزام کی تردید کردی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد اسے ملک بدر کردینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ملزم 15 دن کے دوران عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -