نائب امریکی صدر مائیک پینس کا شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا دورہ

نائب امریکی صدر مائیک پینس کا شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا ...

  

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے ایک ہی روز بعد نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینس نے کہا کہ واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو پْر امن طریقوں سے حل کرنا چاہتی ہے لیکن اس سلسلے میں تمام تر امکانات زیرِ غور ہیں۔ امریکا کے انتباہ کے باوجود شمالی کوریا نے ایک میزائل فضا میں چھوڑا تھا، جو امریکی بیانات کے مطابق پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہو گیا تھا۔

شمالی کوریا نے یہ تجربہ ملک کے بانی رہنما کِم اِل سْنگ کے ایک سو پچاس ویں یومِ پیدائش پر پیونگ یانگ میں ایک فوجی پریڈ کے بعد کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -