ملازمہ کے شادی کے اخراجات،سعودی خاتون نے مثال قائم کردی

ملازمہ کے شادی کے اخراجات،سعودی خاتون نے مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (این این آئی)سعودی عرب میں مخیرخاتون نے اپنی ملازمہ کی شادی کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرکے منفرد مثال قائم کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کفیل خواتین و حضرات اور ان کے ملازمین کے درمیان عدم تعاون کی شکایات کے جلو میں ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ وہ یہ کہ سعودی عرب کی ایک خاتون نے اپنی انڈونیشیائی ملازمہ کی شادی کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرکے منفرد مثال قائم کی ہے۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ملازمہ ’نیہ‘ کی شادی ابراہیم نامی ایک نوجوان کے ساتھ سعودی عرب میں انجام پائی۔ شادی کے تمام اخراجات، جھیز، رہائش، شادی ہال کی بکنگ، ہنی مون اور مہمانوں کے قیام وطعام کے تمام اخراجات ملازمہ کی مالکن نے اپنی جیب سے ادا کیے ۔اپنی ملازمہ کی شادی کے تمام اخراجات اٹھانے والی سعودی خاتون نے تایاکہ میں نے اپنی خادمہ کی شادی کے اخراجات ریا کاری یا شہرت کے لیے ادا نہیں کیے۔ میں نے یہ سب کچھ اپنی ملازمہ ’نیہ‘ کی بہتری کے لیے کیا ہے۔ میں نیہ کو ملازمہ نہیں سمجتھی بلکہ وہ ہمارے خاندان کی ایک فرد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -