سری لنکامیں کوڑے کا پہاڑگرنے سے ہلاکتو ں کی تعدادبڑھ کر 27ہوگئی،30لاپتہ

سری لنکامیں کوڑے کا پہاڑگرنے سے ہلاکتو ں کی تعدادبڑھ کر 27ہوگئی،30لاپتہ

  

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں کوڑے کرکٹ کے ایک بڑے ٹیلے کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ستائیس ہو گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں کوڑا ایک جگہ جمع کیا جاتا تھا، جو بڑھتے ہوئے ایک چھوٹے پہاڑ کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً تیس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ بھی کوڑے کے نیچے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس واقعے میں دس سے زائد افراد کے زخمی اور تقریباً اسّی مکانات کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب جمعے کے روز سے سری لنکا میں مقامی نئے سال کا جشن منایا جا رہا ہے۔

ملکی فوج کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

مزید :

عالمی منظر -