امریکا میں سیاہ فام سے ناروا سلوک،دوپولیس اہلکار باعزت طورپربری

امریکا میں سیاہ فام سے ناروا سلوک،دوپولیس اہلکار باعزت طورپربری

  

جارجیا(این این آئی)جارجیا میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو الزامات سے بری کردیا ، ان اہلکاروں کے خلاف 90 سے زائد شکایات کے کیسز تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں 2 روز قبل کارسوار سیاہ فام نوجوان کے ساتھ 2 پولیس اہلکاروں نے ناروا سلوک کیا تھا، جس کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دونوں اہلکاروں کو بر طرف کر دیا گیا تھا ۔وڈیو کے مطابق ایک سارجنٹ گرفتاری کے دوران کا ر سوار کے سر میں مکا مارتا ہے ۔ دوسرے کلپ میں ایک اور سارجنٹ اس کی مدد کو پہنچا تو اس نے بھی گرفتار شخص پر تشدد کیا،جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا ۔

تاہم مقامی جج نے ان دونوں پولیس اہلکاروں پر عائد کیے گئے الزامات مسترد کردئیے ہیں ، اہلکاروں پر مختلف عدالتوں میں 90 کے قریب کیسز تھے جن میں ان کے ناروا سلوک کی شکایات کی گئی تھیں ۔

مزید :

عالمی منظر -