فلپائنی ابو سیاف گروپ نے ایک یرغمالی کا سرقلم کردیا

فلپائنی ابو سیاف گروپ نے ایک یرغمالی کا سرقلم کردیا

  

منیلا (این این آئی)فلپائن میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے وابستہ ابو سیاف تنظیم نے گذشتہ برس دسمبر میں یرغمال بنائے گئے چار شکاریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق فلپائن کی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے وابستہ ابو سیاف تنظیم نے گذشتہ برس دسمبر میں یرغمال بنائے گئے چار شکاریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔فلپائنی فوج کے جزیرہ گولو کے عسکری کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سیریلیتو سوبیگانا نے ایک بیان میں بتایا کہ ابو سیاف کے جنگجوؤں نے گذشتہ برس دسمبر میں یرغمال بنائے چار ماہی گیروں میں سے ایک کو قتل کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو سیاف کے جنگجوؤں نے یرغمال بنائے گئے کشتی کے کپتان کو گذشتہ جمعرات کے روز قتل کیا تاہم اس کی لاش واپس نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ ابو سیاف نامی شدت پسند گروپ نے گذشتہ برس دسمبر میں بحر سلبیس کے قریب ایک کشتی پر سوار چار ماہی گیروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کشتی پر اس کے کپتان نویل بیکسونڈی اور تین دیگر افراد سوار تھے۔فلپائنی فوجی افسر کاکہنا تھا کہ جزیرہ نما گولو میں ابو سیاف نے ایک کشتی سے یرغمال بنائے تین ماہی گیروں سمیت 12 غیر ملکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -