میانمار ، ’’واٹرفیسٹیول‘‘ کے دوران 14 ہلاک ، 152 زخمی

میانمار ، ’’واٹرفیسٹیول‘‘ کے دوران 14 ہلاک ، 152 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ینگون (اے پی پی) میانمار میں پانی کے تہوار’’واٹرفیسٹیول‘‘ کے دوران 14 افراد ہلاک اور152 زخمی ہوئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والے سالانہ روایتی تہوار میں شراب نوشی کی وجہ سے ٹریفک حادثات،چوری اور گروہوں کے دورمیان جھگڑے اور زیادتی کے 147 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 152 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اس تہوار کے دوران 36 افراد ہلاک اور 316 زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -