مظلوموں کی تکالیف نظر انداز نہ کی جائیں، پوپ فرانسس

مظلوموں کی تکالیف نظر انداز نہ کی جائیں، پوپ فرانسس

  

روم(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصائب کے شکار افراد کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ عالمی رہنماء امن کے پیغام کو سمجھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں پاپائے روم فرانسس نے کہاکہ عالمی رہنماء امن کے پیغام کو سمجھیں۔پوپ نے تمام مسیحیوں پر زور دیاکہ وہ ان تمام رکاوٹوں کو عبور کریں، جن کی وجہ سے وہ مایوسی کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں، اس فکری تنہائی سے بھی چھٹکارا پائیں، جو خود ہماری تعمیر کردہ ہے اور جس نے ہمیں زندگی سے الگ کر دیا ہے۔ لازمی تحفظ کی اپنی ضرورت اور لامحدود خواہشات پر بھی قابو پائیں، جو دوسروں کے وقار اور تعظیم پر سمجھوتے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس موقع پر پوپ نے تمام مسیحی عقیدت مندوں سے بہتر مستقبل کی امید زندہ رکھنے کے لیے بھی کہا۔

مزید :

عالمی منظر -