پرتگال میں مقیم پاکستانی عیسائی کمیونٹی نے ایسٹر کا تہوار جوش و جذبے سے منایا

پرتگال میں مقیم پاکستانی عیسائی کمیونٹی نے ایسٹر کا تہوار جوش و جذبے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لزبن (اے پی پی) پرتگال میں مقیم پاکستانی عیسائی کمیونٹی نے ایسٹر کا تہوار جوش و جذبے سے منایا۔ اس سلسلہ میں دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں میں پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی عیسائی کمیونٹی کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ایک تقریب میں پاکستانی پاسٹر جلال یعقوب نے بین الثقافتی لنچ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ایسٹر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقاریب میں پاکستانی عیسائی کمیونٹی کے ارکان نے اپنے خاندانون کے ہمراہ شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -