ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  

ٹوکیو (آن لائن) ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت مئی کے لئے برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی 49 سینٹ کی کمی کے ساتھ 55.40 ڈالر فی بیرل جبکہ لائٹ امریکی تیل(ڈبلیو ٹی آئی کروڈ)کی سپلائی 47 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.71 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ایسٹر کی تین چھٹیوں کی بریک کے بعد امریکی تیل کمپنیوں نے پیداواری عمل پہلی کی شرح کے ساتھ شروع کردیا ہے۔

س وقت امریکا میں تیل کی پیداوار 9.24ملین بیرل یومیہ پر آچکی ہے جس نے اس کو سعودی عرب اور روس کے بعد تیل کی پیداوار دینے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بنا دیا ہے۔#/s#

*****

مزید :

کامرس -