سمیڈا نے بلیو فیئر میں ایس ایم ای پویلین تشکیل دیدیا

سمیڈا نے بلیو فیئر میں ایس ایم ای پویلین تشکیل دیدیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ بلیو فیئر میں ایک ایس ایم ای پویلین تشکیل دیا ہے جس میں پسماندہ علاقوں کی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کیلئے 22 سٹالز سپانسر کئے گئے ہیں۔ اس امرکااظہارسمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں کاروباری رجحان کا فروغ سمیڈا کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تربیتی پروگراموں اور سمیناروں کے علاوہ قومی سطح پر منعقد ہونے والی نمائشیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیو فیئر اس ضمن میں گزشتہ چند برسوں سے نمایاں حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس برس بلیو فیئر میں سمیڈا کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے کم مراعات یافتہ علاقوں کی تاجر خواتین کی شرکت کو ممکن بنا یا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سپانسرکئے گئے کل 22 سٹالز میں سے 13 سٹالز خیبر پختونخواہ اور 9 سٹالز جنوبی پنجاب کی پسماندہ تاجر خواتین کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ ان سٹالز پر خواتین کی تیار کردہ، ٹیکسٹائل، لیدر ، انٹیریئر ڈیزا ئننگ، جیولری، دستی کڑھائی، کاسمیٹک اور ہینڈی کرافٹس کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اعتراف کیا کہ بلیو فیئر جیسی نمائشیں تاجر خوتین کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار انجام د ے رہی ہیں جہاں تاجر خواتین کو مارکیٹنگ کے نئے طریقوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ، سمیڈا ، ویمن چیمبر اور ٹی ڈیپ کی طرف سے حاصل جدید خدمات سے بھی آگاہی ملتی ہے اور وہ ان اداروں میں اپنی رجسٹریشن کروا کے قومی دھارے میں شامل ہو جاتی ہیں۔دریں اثناء سمیڈا کے ویمن انٹرپرینوز ڈویلپمنٹ سیل کی انچارج ، ڈپٹی جنرل مینیجر تاننیہ بٹر نے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ارسال کردہ اپنے الیکٹرانک مراسلہ میں بتا یا کہ کاروباری قائدین کی بڑی تعداد نے سمیڈا کے قائم کر دہ ایس ایم ای پویلین کا دورہ کر کے سمیڈا کی کاوش کو سرا ہا ہے۔ بلیو فیئر کے افتتاح کے بعد جن شخصیا ت نے ایس ایم ای پویلین کا دورہ کیا ان میں ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر، ملتان چیمبر کے صدر جلال الدین رومی، سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے صدر زیبر طفیل، ایف سی سی آئی کی نائب صدر معصومہ سبطین اور ویمن چیمبر ملتان ڈویژن کی سینئرنائب صدر فلزا شاہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -