امریکی یونیورسٹی کے مقابلے میں کامیاب طلباء کیلئے نسٹ اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

امریکی یونیورسٹی کے مقابلے میں کامیاب طلباء کیلئے نسٹ اسلام آباد میں تقریب ...

  

لاہور(پ ر)امریکہ کی سٹینفرڈ یونیورسٹی میں 30 مارچ کو منعقد ہونے والے سٹینفرڈ لونگیویٹی چیلنج میں نسٹ سیکس کے طلبہ کی طرف سے پہلا انعام حاصل کرنے کی خوشی میں نسٹ کے ایچ ایٹ کیمپس اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نسٹ سیکس کے طلبہ نے اس مقابلے میں دنیا کی چوٹی کی یونیورسٹیوں کو شکست دی جن میں ایم آئی ٹی، سٹینفرڈ، یو سی برکلے، کورنیل، ورجینیا ٹیک، یونیورسٹی آف واٹر لو، یونیورسٹی آف ساؤ پولو، بیجنگ یونیورسٹی اور خود سٹینفرڈ یونیورسٹی جیسے ادارے شامل تھے۔ اس سال کے مقابلے کا مرکزی موضوع ایسے پراجیکٹ اور مصنوعات تیار کرنا تھا جن کے ذریعے انسانی زندگی کو بھرپور افادیت کا حامل بنایا جا سکے۔ مقابلے کے لئے منتخب ہونے والے پراجیکٹ کا نام ’’ٹریمر ایکوئزیشن اینڈ منیمائزیشن‘‘ (ٹیم) تھا جو بیچلرز آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے چار طلبہ اویس شفیق، حوریہ انعم، ارسلان جاوید اور شیراز کامران نے تیار کیا۔ ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان، ہلال امتیاز (ملٹری) تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس شاندار کامیابی پر ان طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید :

کامرس -