ڈی ڈبلیو پیگروپ کے تحت کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

ڈی ڈبلیو پیگروپ کے تحت کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
 ڈی ڈبلیو پیگروپ کے تحت کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

  

لاہور(بزنس رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی گروپ کے تحت گزشتہ روز کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ایک گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ڈی ڈبلیو پی گروپ پاکستان میں کنزیومر مصنوعات کی فراہمی کی سب سے بڑی انٹر پرائز ہے اور ملک میں گری کے ایئر کنڈیشنرز،ایکو اسٹار کے ٹیلی ویژن و ہوم اپلائنسز،یو پی ایس،سولر و بیٹریز،سسٹم انٹیگریشن (ای ایم سی و لینو و)،ہیلتھ کیئر (فلپس) اور دیگر مصنوعات کی ڈسٹری بیوٹر ہے ۔اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین و سی ای او فاروق نسیم اور گروپ کے ڈائریکٹرز مرتضیٰ مانڈوی والا،آفتاب ٹپال اورطالب ہلائی بھی موجود تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں،ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے سی او او رروحیل بشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے DWPگروپ کی کاروباری حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا ۔CISCO سسٹم کے کنٹری منیجر کاشف الحق ،آئی ٹی بزنس پاکستان و افغانستان کے وائس پریزیڈنٹ منیب خواجہ ،لینو و پاکستان و افغانستان کے سی ایم وقار لودھی نے پاکستانی مارکیٹ کی اسٹریٹجک اہمیت سے اور اپنی کمپنیوں کی آنے والی مصنوعات سے متعلق بتایا ۔

مزید :

کامرس -