یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز

  

اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن صارفین کی سہولت کیلئے اعلی معیار کی اشیائے خوردو نوش سستے داموں فراہم کررہی ہے اور رمضان ریلیف پیکج 2017ء4 کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجدعلی خان سواتی نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیاء بازار سے کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں جو اعلی معیار کی ہوتی ہے۔صارفین کے اعتماد کی وجہ سے سٹورز پر اشیاء کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج 2017ء کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ مختلف برانڈز کے 700سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

،یہ رعایت رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہیگی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام کو خصوصی رمضان ریلیف پیکج کے ذریعے مختلف اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کریگی۔رمضان المبارک کے احترام میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو رمضان سے پہلے بھی اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہونگی۔جن اشیاء4 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اْن میں مختلف کمپنیوں کے گھی اور کوکنگ آئل، چائے، مصالحہ جات، کسٹرڈ، کجھور،مشر وبات اور دیگر ضروری اشیاء4 شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کارپوریشن اس سے پہلے بھی مختلف دالوں،چینی، اور دیگر اشیاء4 کی قیمتوں میں کمی کرچکی ہے۔ #/s#

مزید :

کامرس -