کپاس کی ریکارڈ پیداوار کیلئے ان گنت سہولتیں فراہم کیں ، وزیر زراعت پنجاب

کپاس کی ریکارڈ پیداوار کیلئے ان گنت سہولتیں فراہم کیں ، وزیر زراعت پنجاب

  

فیصل آباد(آن لائن)وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی طرف سے فراہم کردہ مفت سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ،کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوان گنت سہولتیں فراہم کی ہیں اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کپاس کا ہدف حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں ،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کی فراہم کردہ سہولتوں کے ساتھ جب کسان محنت اور لگن سے کام کرے گاتوکوئی وجہ نہیں وہ ہدف حاصل نہ کرسکے ،کسان نے گندم کی ریکارڈ پیداوار فراہم کی ہے اور امید ہے کہ وہ کپاس کی بھی ریکارڈ پیداوار حاصل کرے گا ،کپاس ہماری سب سے نقد آور فصل ہے اور اسے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے محکمہ زراعت کی شعوری ٹیم شجاع آباد میں موجود ہے ،یہ ٹیم کسانوں کو کپاس کا ہدف حاصل کرنے کے بارے شعور اجاگر کرے گی۔ مختلف کیڑے فصل کی بوائی سے چنائی تک مختلف طریقوں سے بھاری معاشی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ ان کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ کپاس کا پودا گرمی کو پسند اور سردی کو نا پسند کرتا ہے۔گندم کی کٹائی کے بعد بی ٹی اقسا م کا انتخا ب مو زوں علاقے، دستیاب وسائل مقا می معلوما ت اور پچھلے سا لو ں کے تجربات کی روشنی میں کریں۔چھدرائی کرتے وقت کمزور اور بیمار پودوں کو ضرور نکالیں۔ اپریل کے اوائل سے 30اپریل تک کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 9تا 12انچ جبکہ یکم مئی تا 15مئی تک کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 6سے 9انچ رکھیں اور کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لئے حکومت پنجاب نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں

مزید :

کامرس -