پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی، رپورٹ

پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی جو توقعات سے زیادہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ ملکی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی جبکہ ماہرین نے اس کی شرح 6.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ۔

جبکہ ماہرین نے صرف 6.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔سہ ماہی کے دوران پرچون فروشی میں 10.9 فیصد جبکہ مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں 9.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔سہ ماہی کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو مستحکم اور رفتار بہتر رہی۔اس کے علاوہ معیشت کے اہم شعبوں نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ #/s#

مزید :

کامرس -