پریکٹس میچ میں بڑے برج الٹ گئے ،احمد شہزاد کا بلا چل پڑا

پریکٹس میچ میں بڑے برج الٹ گئے ،احمد شہزاد کا بلا چل پڑا

  

کنگسٹن (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ میں پاکستان کے بڑے بیٹنگ برج اْلٹ گئے، پاکستان ٹیم 129رنز پر چار وکٹیں گنوابیٹھی۔ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون نے اپنے مڈل آرڈر بیٹسمین ویشال سنگھ کی ناقابل شکست سنچری(*135)کے علاوہ شمرون ہٹمائر کے97رنزکی بدولت 419رنزبناکرپاکستان الیون پر دباؤ بڑھایاجس کی طرف سے محمد عامر نے سب سے زیادہ تین،اسدشفیق اور یاسرشاہ نے دو،دو جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگزمیں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی جس کے اوپنر شان مسعود14رنزبناکر آؤٹ ہوئے تو اگلے تجربہ کار تینوں بیٹسمین سنگل ڈیجٹ اسکورپرہی پویلین واپس لوٹ گئے جن میں اظہرعلی4، یونس خان7جبکہ کپتان مصباح الحق 8رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔4 وکٹوں کے نقصان پر84رنزکی صورتحال سے دوچار ٹیم کیلئے اوپنر احمدشہزاد اور اسدشفیق نے کسی حد تک ذمہ دارانہ کھیل پیش کرکے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ٹیم کا مجموعہ 129رنزتک پہنچادیا۔احمد شہزاد پانچ چوکوں کی مددسے *53 جبکہ اسدشفیق ایک چوکے کی مددسے*23رنزپر کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹورمیچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا۔ یہ پاکستانی کپتان مصباح الحق اور ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -