چائنیز فٹبال لیگ، گوانگ ژو نے تیانجن کلب کو 3-0 سے ہرا دیا

چائنیز فٹبال لیگ، گوانگ ژو نے تیانجن کلب کو 3-0 سے ہرا دیا

  

بیجنگ(اے این این)چائنیز فٹبال لیگ، گوانگ ژو نے تیانجن کلب کو 3-0 سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے سٹرائیکر اور برازیلین سٹار ریکارڈو گلرٹ نے ہیٹ ٹرک اسکورکئے ۔چائنیز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گوانگ ژو اور تیانجن کلب آمنے سامنے ہوئے۔ گوانگ ژو کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے جبکہ تیانجن کلب بے بس دکھائی دیا۔ تیرھویں منٹ میں گلرٹ نے گوانگ ژو کوبرتری دلا دی۔ ہاف ٹائم پر مقابلہ ایک صفر تھا۔ برازیلین سٹار گلرٹ نے بہترویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر دیا جبکہ گلرٹ نے چوراسویں منٹ میں گول کر کے ہیٹرک سکور کی۔ یوں تیانجن کلب کو 3-0 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -