اسلام آباد میئر فٹبال کپ،اکبر کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد میئر فٹبال کپ،اکبر کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میں اکبر کلب کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو 7-5 پنلٹی ککس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہیں تاہم میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جوکہ اکبرکلب نے 7-5 گول سے جیت کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ادھر کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پونا کلب نے بولان کلب کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی، وقفے تک میچ 2-2 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بولان کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 13 ویں منٹ میں بولان کلب کی طرف سے علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے دو منٹ بعد پونا کلب کے حسنین نے گول کرکے 1-1 گول سے برابر کر دیا ، 28ویں منٹ میں بولان کلب کے مدثر نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا جس کے ایک منٹ بعد پوناکلب کے حسنین نے گول کرکے ایک بار پھر مقابلہ برابر کرتے ہوئے سکور 2-2 کر دیا، اسی طرح دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں بولان کلب کے حسن نے گول کرکے مقابلہ 3-2 کردیا ۔

جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو مہران کلب کا مقابلہ گنگال کلب سے شام چار بجے ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -