اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ، ہارون الرشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر

اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ، ہارون الرشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر

  

لاہور(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون الرشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا۔ ہارون الرشید نے پیر کے روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی کا کہنا ہے کہ ہارون الرشید کو پی سی بی کے تمام قواعد و ضوابط پورا کرنے کے بعد مذکورہ عہدہ دیا گیا ہے ۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائر یکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید نے انٹرویو کے بعد ہارون رشید کی تقرری کی منظوری دی ۔ ہارون رشید کو گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی خراب کارکردگی کے بعد پوری سلیکشن کمیٹی کے ساتھ فارغ کردیا گیا تھا لیکن جب ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ مشتہر کیا گیا تو انہوں نے دوبارہ درخواست دیدی۔ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -