مصباح اور یونس اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ 10مئی کو کھیلیں گے

مصباح اور یونس اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ 10مئی کو کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی بروز اتوار کو ونڈسر پارک روسیو ڈومی نیکامیں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلیں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا،یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا ،اس میں شرکت کے بعد مصباح الحق اور یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے،دونوں لیجنڈ بلے باز اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔