نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، عامر کیبلز نے فائنل میں جگہ بنا لی

نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، عامر کیبلز نے فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) عامر کیبلز نے گوجرانوالہ بلیوز کو سیمی فائنل میں 63 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے اپنی تمام تر کامیابیوں کے بعد آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ عامر کیبلز اور گوجرانوالہ بلیوز کے درمیان ریجنل سیمی فائنل میچ شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ جمشید سلمان نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ظہور الہٰی نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افضل شاہ نے 61 رنز بنائے۔ گوجرانوالہ بلیوز کی طرف سے کامران بیگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ گوجرانوالہ بلیوز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 26 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عطاء اللہ بٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عامر کیبلز کی طرف سے شکیل ملک نے چار اور اکبر علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔