کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 3 سکور درکار
نئی دہلی(اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بالکل قریب ہیں اور انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے 3 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ وہ پر امید ہیں کے وہ (آج) منگل کو گجرات لائنز کے خلاف میچ میں اپنے ٹی 20 کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرلیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی 20 ایونٹ سمیت تقریباً دنیا کی تمام لیگز کھیل رہے ہیں جن میں آئی پی ایل، بگ بیش، پی ایس ایل اور بی پی ایل نمایاں ہیں۔ وہ اب تک 289 ٹی 20 میچوں میں 40.47 کی اوسط سے 9997 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔