سید ذاکر الہٰی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ،مڈ فیلڈ کلب کی جیت

سید ذاکر الہٰی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ،مڈ فیلڈ کلب کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں میڈ فیلڈ کلب نے کوئٹہ کلب کو ہرا دیا۔ میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میڈ فیلڈ کلب کو کوئٹہ کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کوئٹہ کلب نے دو گول کر کے مارجن کم کرتے ہوئے مقابلہ 3-2 گول کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، فاتح ٹیم کی جانب سے محسن، ولید اور سلطان نے ایک، ایک گول کیا جبکہ کوئٹہ کلب کی طرف سے مقبول جان اور محمد حسین نے ایک، ایک گول کیا، ریفری کے فرائض طاہر پرویز جبکہ ڈپٹی ریفریز کے فیضان اور وسیم نے انجام دیئے،راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں راولپنڈی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔