کھلاڑی قوم کا سرمایہ، حکومت روزگار فراہم کرے:نواب خان

کھلاڑی قوم کا سرمایہ، حکومت روزگار فراہم کرے:نواب خان

  

اسلام آباد(اے پی پی) رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب سوات کے سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی قومی کا سرمایہ ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کے اس دور میں کھلاڑی کھیل پر زیادہ توجہ نہیں دے پا رہے کیونکہ ان کی کمائی کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ روزگار کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔ حاجی نواب نے کہا کہ ملک میں اس وقت تک کھیل ترقی نہیں کریں گے جب تک کھلاڑیوں کو روز گار کے مواقع فراہم نہ کئے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے اور آرگنائزرز کو بھی نیک نیتی سے کام کرنا چاہئے اور اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیں، اس میں ہمارے ملک و قوم کی عزت میں اضافہ ہوگا اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیں۔ حاجی نواب خان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور گراس روٹ کی سطح پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے اس میں تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت کو بھی چاہئے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو لازمی قرار دے تاکہ طلباء و طالبات کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، ویسے بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -