میٹ پاویک اور ڈومینک انگلوٹ نے گرینڈ پریکس حسن II ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

میٹ پاویک اور ڈومینک انگلوٹ نے گرینڈ پریکس حسن II ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت ...

  

کاسابلانکا(اے پی پی) کروشیا کے میٹ پاویک اور انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ نے گرینڈ پریکس حسن II ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میچ میں کروشیا کے میٹ پاویک اور انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی مارشل گرانولرز اور انکے ہم وطن جوڑی دار مارک لوپیز کو 6-4، 2-6 اور 11-9 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -