اینجلیق کربر ٹینس درجہ بندی میں بدستور سرفہرست
پیرس (نیٹ نیوز) جرمن سٹار اینجلیق کربر ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، میڈیسن کیز ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل جبکہ وینس ولیمز دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر باہر ہو گئیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ویمنز سنگلز رینکنگ میں کربر موٹریری اوپن فائنل میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں، کربر کو فائنل میں پولوچنکووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، چنکووا ٹائٹل جیتنے کے باوجود 16ویں نمبر پر موجود ہیں، سرینا ولیمز دوسرے، کیرولینا پلسکووا تیسرے، ڈومنیکاسیبلکووا چوتھے اور سیموناہالپ پانچویں نمبر پر موجود ہیں، میڈیسن کیز ایک سیڑھی چڑھ کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئیں۔