پنجاب حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا
پنجاب حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں پنجاب رینجرز نے سی ٹی ڈی، اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ حصہ لیا آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے جوائنٹ آپریشنز میں بہت سی کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں، اور وہ دن دور نہیں جب پنجاب امن کا گہوارہ بن جائے گا اور حالات مستحکم ہوں گے۔

میں نے بھارت نہیں جانا اور نہ ہی بھارت کے تفتیشی ادارے کے سامنے پیش ہونا ہے:ذاکر نائیک

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سندھ کی طرح رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور وقت سے پہلے ہی رینجرز کوتمام اختیارات دے دیئے جائیں گے۔ پنجاب میں رینجرز کے پاس زیادہ اختیارات ہیں 22 فروری کو رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اب بھی پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

چھٹیاں منانے کیلئے دنیا کی سب سے سستی جگہ کونسی ہے؟ جواب انتہائی حیران کن، وہ انتہائی خوبصورت جگہ جہاں آپ انتہائی سستے میں پرتعیش چھٹیاں گزار سکتے ہیں

رانا ثنا ءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور اس حوالے سے کوئی ابہام پیدا نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -