بہاولنگر میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ،16سالہ لڑکا جاں بحق، ایک شخص زخمی

بہاولنگر میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ،16سالہ لڑکا جاں بحق، ایک شخص زخمی
بہاولنگر میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ،16سالہ لڑکا جاں بحق، ایک شخص زخمی

  

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولنگر میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 16سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے:شیری مزاری

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں چوغطہ آرائیاںمیں فصل کے تنازع پر 2گروپوں نے ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی ۔فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمی افراد میں ایک16سالہ لڑکا بھی تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق لڑکے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہا ں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع فصل کی ملکیت کے تنازع پر پیش آیا ،تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغا ز کردیا گیا ہے۔

مزید :

بہاول نگر -