ہالی وڈفلم کا پہلے دن پاکستان میں 4 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس

ہالی وڈفلم کا پہلے دن پاکستان میں 4 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس
 ہالی وڈفلم کا پہلے دن پاکستان میں 4 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) ہالی وڈ فلم’’ فاسٹ اینڈ دی فیوریس ایٹ‘‘ اپنی ریلیزکے پہلے دن ہی پاکستان میں 4 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے پاکستان میں رواں سال کی سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق فلم نے اپنی ریلیزکے پہلے ویک اینڈ(تین دنوں ) کے دوران بیرون ممالک میں 432.2 ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے ،یو ایس باکس آفس پر فلم نے 100.2ملین ڈالر اور نارتھ امریکن باکس آفسپر 147 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے، مجموعی طور فلم نے تین دن میں گلوبل بزنس 532.5 ملین ڈالر کر لیا ہے۔چین میں فلم نے پہلے عیک اینڈ پر 190 ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔پاکستان میں فلم کے پروموشنل پارٹنر ماؤنٹین ڈیو کے مطابق پیرا ماؤنٹ پکچرز کی فلم’’دی فیٹ آف دی فیوریس- فاسٹ ایٹ ‘‘ نے جمعہ 14 اپریل کو اپنی ریلیز کے پہلے روز 4 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
فلم کے ہدایتکار ایف گرے گرے اور فلم کے کہانی کار کرس مورگن ہیں۔

مزید :

کلچر -