اکرم راہی اگلے ماہ دوحہ قطرمیں پرفارم کریں گے

اکرم راہی اگلے ماہ دوحہ قطرمیں پرفارم کریں گے
 اکرم راہی اگلے ماہ دوحہ قطرمیں پرفارم کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر )بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی اگے ماہ دوحہ قطر میں پرفارم کریں گے ۔ اس پروگرام کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی پنجا ب میوزک گروپ کی طرف سے کیا گیاہے جس کے آرگنائزر نزاکت علی ہوں گے۔ اکرم راہی نے بتایاکہ انہیں ایک عرصے سے دوحہ قطر سے شوزکی آفرز آرہی تھی مگر وہ اپنی بھارتی فلم اور اپنے کچھ پراجیکٹس میں مصروف تھے ۔

جس وجہ سے وہ ان شوزکے لئے ٹائم نہیں نکال پارہے تھے مگر اب ان کے یہ شوز فائنل ہوچکے ہیں اور وہ بہت جلد ان شوزکے لیئے دوحہ قطر روانہ ہوجائیں گے اکرم راہی نے کہاکہ یہ شوز دوحہ قطر کے مین ہال میں منعقد کئے جائیں گے جن میں دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شریک ہوگی ان شوزمیں اکرم راہی اپنے معرف گیتوں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر تیار کی گئی نعتیں بھی پرفارم کریں گے۔

مزید :

کلچر -